اودہمپور//آنے والے عام انتخابات میں ووٹروں کی شرکت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور ضلع الیکشن سیل اودہمپور کی جانب سے یہاں کورٹ کمپلیکس میں ہفتہ کے روز ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔بیداری پروگرام چیئرمین ڈی ایل ایس اے سنجے پریہار کی قیادت میں بار ممبران ، مقدمہ لڑنے والوں اور جوڈیشل ملازمین کے لئے سویپ کے تحت منعقد کیا گیا ۔ سیکرٹری ڈی ایس ایل اے سندیپ کور اور ڈپٹی الیکشن افسر اودہمپور ڈاکٹر کُسم چب بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد بشمول بار ممبران ،مقدمہ لڑنے والوں ،عدلیہ کے ملازمین کے علاوہ عام لوگوں نے بھی تربیتی پروگرام میںشرکت کی۔شرکا کو ماسٹر ٹرینر سبھاش سنگھ کی جانب سے تربیت فراہم کی۔اس موقعہ پر چیئرمین ڈی ایس ایل اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم صحت مندانہ جمہوریت کے لئے آنے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کا حق استعمال کریں۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او نے تربیت پانے والوںسے عام لوگوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) اور ووٹر ویرفائیبل پیپر آڈ ٹ ٹرائیل (VVPAT )سے متعلق جانکاری پھیلانے کی تلقین کی۔