کٹھوعہ //ترقیاتی کوتاہیوں کو دور کرنے کی حلف لیتے ہوئے اودہمپور۔ کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار وکرما دتیہ نے پیر کے روز یہاں اپنے کاغذات نامزدگی دائے کئے۔ نامزدگی دائرکرنے کے موقعہ پر انکے ساتھ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں ،سینئر لیڈروںو لوگوں کی ایک بھاری تعداد بھی تھی۔ اس سے قبل کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 22مارچ کو انکے نامم کو منظوری دی تھی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں حلقہ کی ترقی شامل ہے۔مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمودی سرکار نے عوام کی بھلائی کے لئے کُچھ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے جو بھی تجربے کئے چاہیے نوٹ بندی ہو ،مسلہ کشمیر ہو، جی ایس ٹی لاگو کرنا ہو، روزگار کے مواقعے ہوں،سرحدی لوگوں کو راحت دلانے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کا مسئلہ ہو، مودی سرکار ان تمام میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاست میں بی جے پی۔پی ڈی پی کا اتحاد نظریاتی اختلاف کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔انہوں نے پی ڈی پی ڈوگرہ دیش کو فراموش کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔حلقہ کے لئے پولنگ18۔اپریل2019کو منعقد ہوگی۔