سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کشمیرکے ’انگور کی فصل کی کٹائی کے دن ‘کاانعقادکیا۔افتتاحی سیشن کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نذیراحمد نے کی۔اس موقعہ پرپروفیسرگنائی نے فروٹ سائنسدانوں پرزوردیاکہ وہ انگور کی کاشت میں بہتری لائیں تاکہ اسے تجارتی بنیاد پراقتصادی طور منافع بخش متبادل میوہ کے طور اپنایاجائے۔ اس دوران پروفیسرٹی ایچ مسعودی نے انگور کی پیداوار کی مجموعی لاگت اورمنافع کاجامع جائزہ لینے کواجاگر کیا۔
ڈاکٹر اروسہ خلیل نے انگوروں کی مختلف اقسام کی کاشت کوفروغ دینے کیلئے حکمت عملیوں کاخلاصہ کیا۔ تقریب کی خاص دلچسپی مختلف رنگوں،اقسام ،اور بغیربیج کے انگوروں کی نمائش تھی۔اس موقعہ پرمختلف زرعی یونیورسٹیوں کے مہمان وائس چانسلروں نے ترقی پسندکاشت کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔