ایجنسیز
لندن /مانچسٹر یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں لیسٹر سٹی کی ٹیم کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں دسویں فتح ہے۔راسمس ہوجلنڈ ،الیجینڈرو گارناچو اور برونو فرنینڈس نے ایک گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈکی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کنگ پائور سٹیڈیم، لیسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ راسمس ہوجلنڈ ،الیجینڈرو گارناچو اور برونو فرنینڈس نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیسٹر سٹی کی ٹیم میچ میں گول سکور نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 37 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں نمبر پر موجود ہے ۔