نئی دہلی//انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع کرتے ہوئے اب افراد کو یہ ریٹرن داخل کرنے کیلئے10جنوری2021تک کی اجازت دی ہے۔وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق کمپنیوں ،جنہیں اپنے کھاتوں کی جانچ کی ضرورت ہوتی ہے ،کیلئے بھی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں 15دن کی تو سیع کی گئی ہے اور اب وہ یہ ریٹرن15فروری2021تک داخل کرسکتے ہیں ۔ انفرادی طور انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31دسمبر2020تھی جبکہ کمپنیوں کیلئے یہ31جنوری2021مقرر تھی ۔انکم ٹیکس محکمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کووِڈ- 19کے پھوٹ پڑنے کی بناپر ٹیکس دہندگان کو حایل رکاوٹوں کے پیش نظر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی.۔