عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں، کانگریس و ترنمول کانگریس کو 4-4، بی جے پی کو 2 اور عآپ و ڈی ایم گزشتہ 10 جولائی کو 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کیلئے ضمنی انتخاب ہوئے تھے۔ 13 جولائی کو سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹ کی گنتی ہوئی اور جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ مودی بریگیڈ کیلئے کسی زوردار جھٹکا سے کم نہیں ہے۔ انڈیا بلاک نے این ڈی اے کوشکست دیتے ہوئے 13 اسمبلی سیٹوں میں سے 10 پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ صرف 2 اسمبلی سیٹوں پر این ڈی اے کو کامیابی ملی ہے۔ اگر پارٹی سطح پر نتائج کو دیکھیں تو کانگریس و ترنمول کانگریس کو 4-4، بی جے پی کو 2 اور عآپ و ڈی ایم کے کو 1-1 سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ ایک اسمبلی سیٹ پر آزاد امیدوار نے قبضہ جمایا ہے۔