جکارتہ//انڈونیشیا کے لومبوک جزیرے میں اتوار کو آئے زلزلے میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔برطانیہ کے 'دی ڈیلی ایکسپریس' کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 47 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 لگایا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے ڈپارٹمنٹ (یوایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مشرقی متارم شہر سے 30.7 میل کی دوری پر تھا۔اس قدرتی حادثے میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔لومبوک جزیرے کے سینگ گیگي کے قریب پناک ھوٹل میں رہ رہے ایک شخص نے بتایاکہ زلزلے کے جھٹکے اتنے تیز تھے کہ اچانک ہماری نیند کھل گئی اور ہم اپنے بستر سے کود پڑے ۔ ہوٹل کے سوئمنگ پول میں 20 سے 30 سیکنڈ تک پانی کی اونچی لہریں اٹھتے ہوئے دیکھ کر ہم حیران رہ گئے ۔یوایس جی ایس نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے اندر ہی 5.4 شدت کے عام جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر اور ریلیف ایجنسی کے ترجمان ستوپو پوروو نگروھو نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ مسٹر نگروھو نے ٹویٹر پر نقصان زدہ گھروں کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔مسٹر نگروھو نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے مقبول ٹریکنگ سائٹ ماؤنٹ رنجاني میں بھی نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔یورپی-بحیرہ روم کے سیسمک سینٹرکے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 رہی۔ زلزلے کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی انتباہ جاری نہیں کیاگیا ہے ۔یواین آئی۔