سرینگر//شیر کشمیر انڈور سٹیڈیم سرینگر کی میں رضاکارانہ تنظیم ’ریڈ ٹیم‘ کی جانب سے پہلے انڈور کھیلوں کا انعقاد ہواجس میں مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی الطاف احمد کلو نے ایونٹ میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر اور یوتھ لیڈر احسان پردیسی بھی موجود تھے۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے مختلف کھیلوں میں کلیدی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔رضاکار تنظیم ٹیم ریڈ کے سعادت ناصر نے ایونٹ میں شرکت کرنے والوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم ریڈ کے بارے میں مختصر تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ریڈ ایک غیر سرکاری رضاکار تنظیم ہے جو مختلف سماجی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے۔