سرینگر//سرینگرکے انڈوراسٹیڈیم میں ضلع سرینگرکی20ویںسُقے چیمپین شپ شروع ہوئی۔ وادی بھر سے آئے سینکڑوں سقے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کاکھیل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں پہنچے تھے۔آرگنائزوں کے مطابق اس چیمپین شپ میں 600سے زیادہ سُقے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔پہلے روز مختلف زمروں اور عمر کے250سے زیادہ مرد کھلاڑیوں نے کھیل میں حصہ لیا۔ وسیم بیگ آرگنائزر سپقے ایسوسی ایشن ضلع سرینگرنے موجودہ حالات میں سُقے کھیل کی اہمیت اُجاگر کی۔اس موقعہ پر سماجی کارکن پیربلال نے کہا ’’سُقے کشمیر کااپنا مرشل آرٹ ہے۔جموں کشمیرسُقے ایسوسی ایشن اس کھیل کو قلیل وسایل کے ساتھ فروغ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اُنہیں متعددسہولیات نہیں میسر ہیں اورحکومت اُن کی کوئی مدد نہیں کررہی ہے ۔ پیر بلال نے کہا کہ حکومت کو سُقے کھیل کو فروغ دینے کیلئے سُقے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرناچاہیے ۔