Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

انٹیلی جنس چیف کی برطرفی ، نیتن یاہو کا حکم معطل

Towseef
Last updated: March 22, 2025 11:43 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یوین آئی

یروشلم//اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقامی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کی برطرفی کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، اس حوالے احتجاج کرنے والے مظاہرین چوتھے روز بھی سڑکوں پر موجود رہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ شین بیٹ کے سربراہ رونن بار پر اعتماد کھو چکے ہیں اور انہیں برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس ہفتے یروشلم اور تل ابیب میں ہزاروں افراد نے برطرفی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی، جسے ناقدین نے ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔نیتن یاہو کی یروشلم رہائش گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج میں شریک ایک کاروباری شخصیت اوری ارنن نے کہا کہ ’میں اسرائیل کے راستے کے اختتام کو دیکھ رہا ہوں جیسا کہ ہم ماضی میں جانتے تھے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اس بات پر بہت تشویش ہے کہ یہ ایک جمہوریت کے طور پر اسرائیل کے آخری دن ہیں۔‘عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالت برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر غور کر سکے گی، جسے کابینہ نے جمعرات کی رات منظور کیا تھا۔رونن بار کی برطرفی نیتن یاہو کے حامیوں اور سیکیورٹی اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کے عناصر کے درمیان 2 سال سے زائد عرصے سے جاری دشمنی کے بعد دیکھنے میں ا?ئی ہے، جو حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی ناکامیوں کی وجہ سے مزید خراب ہو گئی تھی۔رونن بار جو جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں اہم اسرائیلی مذاکرات کاروں میں سے ایک تھے، پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ وہ تقریباً 18 ماہ میں اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیں گے، اور شن بیٹ کی حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔نیتن یاہو، پارلیمنٹ میں محفوظ اکثریت کے ساتھ اور سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کی واپسی سے تقویت پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔نیتن یاہو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’کوئی خانہ جنگی نہیں ہوگی، اسرائیل کی ریاست ایک قانونی ریاست ہے اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی کہ شین بیٹ کا سربراہ کون ہوگا‘۔رونن بار کو برطرف کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا، جب نام نہاد ’قطر گیٹ‘ کی تحقیقات پر کئی ماہ سے سخت لڑائی جاری ہے، جس میں نیتن یاہو کے دفتر سے افشا ہونے اور اثر و رسوخ پھیلانے کے الزامات شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ شین بیٹ نے فروری میں ان الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اپنی برطرفی کے خلاف حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں رونن بار نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات کی تکمیل کو ’اعلیٰ درجے کا عوامی فریضہ‘ سمجھتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

بین الاقوامی

چین بھارت سرحدی تنازعہ پیچیدہ | وقت لگتا ہے، حد بندی پر بحث کیلئے تیار:بیجنگ

July 1, 2025
بین الاقوامی

۔2بسوںمیں خوفناک تصادم | تنزانیہ میں 38افراد ہلاک

June 30, 2025
بین الاقوامی

فلسطینی بچوں کے خوابوں کا کفن | نیدرلینڈز میں ضمیر جھنجھوڑنے والا احتجاج

June 30, 2025
بین الاقوامی

گلاسٹنبری فیسٹیول میں فنکاروں کا احتجاج | فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت کا اظہار

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?