سپورٹس ڈیسک
سری نگر// ایس پی کالج کے مین گراؤنڈ میں محکمہ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام جاری انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کل دو میچ کھیلے گئے۔
پہلا میچ شعبہ زولوجی اور کیمسٹری کے درمیان کھیلا گیا اور اسے زولوجی ڈیپارٹمنٹ نے 7 وکٹوں سے مکمل طور پر جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی اور Evs کے درمیان کھیلا گیا اور اسے باٹنی ڈیپارٹمنٹ نے 4 وکٹوں سے جیت لیا۔پرنسپل، ایس پی کالج، پروفیسر (ڈاکٹر) جیلانی قریشی، سپورٹس بورڈ کے ممبران ڈاکٹر خورشید احمد پرے، ڈاکٹر شوکت احمد وانی، ڈاکٹر جاوید احمد، ڈاکٹر سید راشد، اویس وانی، ارشد سلام، محمد حفیظ خان، ارشد اقبال اور عمران ہمدانی نے تمام ٹیموں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں کالج میں اعلیٰ سطح کے مقابلے منعقد کرنے کے لیے بہترین ممکنہ انفراسٹرکچر کی یقین دہانی کرائی۔