عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// دہلی پبلک سکول سرینگر ڈی پی ایس امرتسر میں منعقدہ انٹر ڈی پی ایس زون 1 فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر رہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں پورے خطے کے 16 سکول شرکت کررہے ہیںجس میں ڈی پی ایس سرینگر نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیااور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی پی ایس سرینگر 6 میچوں میںاپنی غیر معمولی مہارت اور ٹیم ورک کو اجاگر کرتے ہوئے 5 میں فتح یاب ہوا۔ پرنسپل شفق افشاں نے طلبہ کی اس کامیابی پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا’’ہمیں ٹورنامنٹ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی پر اپنے طلبہ پر بے حد فخر ہے۔ یہ فتح ان کی کھیلوں کے تئیں لگن اور ٹیم ورک، سپورٹس مین شپ اور عزم کی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم پرجوش ہیںکہ انہیں ممبئی میں ہونے والے آئندہ قومی ٹورنامنٹ میں چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے دیکھیں‘‘۔چیرمین وجے دھر نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ڈی پی ایس سرینگر نے کھیلوں اور تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کے کلچر کی مسلسل حوصلہ افزائی کی‘‘۔ انٹر ڈی پی ایس زون 1 فٹ بال ٹورنامنٹ میں طلباء کی کامیابی ان کی محنت اور ان کے کوچز کی رہنمائی کا ثبوت ہے۔ڈی پی ایس سرینگر کے نمایاں کھلاڑیوں میں لبیب نے ’’ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی‘‘ کا ایوارڈ حاصل کیا۔