نیوز ڈیسک
اننت ناگ// اتوار کو اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے ویری علاقہ میں ایک 9 سالہ لڑکا تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور کے مطابق ایک لڑکا معین فیاض (عمر 09) ولد فیاض احمد کنڑو ساکن ویر بجبہاڑہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔