اننت ناگ کے 4اساتذہ محکمہ تعلیم نے انکوائری شروع کردی

File Image

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//ضلع اننت ناگ کے3سکولوں میں تعینات 4اساتذہ کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر میں تعینات چیف اکاؤنٹس آفیسر سیدہ مبشرہ کو باقاعدہ محکمہ جاتی جانچ کیس میں انکوائری آفیسر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اس کیس میں ملوث افراد میں شفیق احمد شاہ (تب ماسٹر کولگام)، شبیر احمد شاہ (تب استاد ہائی سکول ہردتورا اننت ناگ)، رضیہ نسیم (تب اساتذہ زون شانگس) اور شاہینہ اختر (تب استانی ہائی سکول ہردتورا اننت ناگ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبد الرشید ڈار، ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کو اس معاملے میں پریذائڈنگ افسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار نے تحقیقاتی آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ 21 دنوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی انکوائری رپورٹ تیار کرکے مخصوص سفارشات کے ساتھ پیش کریں۔