اننت ناگ//الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ پارلیمانی نشست کے چنائو کے لئے نوٹیفکیشن جاری کی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے امیدوار 28مارچ سے 4 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ5اپریل کو ہوگی۔جب کہ 8اپریل تک نامزدگی کاغذات واپس لئے جاسکتے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے چنائو23اپریل کو ہوگا جب کہ کولگام ضلع میں 29اپریل اور پلوامہ وشوپیان اضلاع کے لئے 6مئی کو چنائو کا پروگرا م ہے۔
Contents
دو آفیسرمعطل
بانڈی پورہ//لوک سبھا چنائو 2019ء کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ضلع بانڈی پورہ کے لئے چنائو مشاہدین کو متعین کیا ہے۔ دریں اثناء چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ اور بلاک میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے ۔ڈی ای او نے اے ڈی ڈی بانڈی پورہ کو معطل کئے گئے دونوں آفیسران کے بارے میں چھان بین کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
شاہین دستبردار
سرینگر//سابق وزیر اور سابق رکن پارلیمان ایڈوکیٹ عبدالرشید شاہین نے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار ایڈوکیٹ محمد اکبر لون کے حق میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی ہدایت پر مبارک گل عبدالرشید شاہین کے گھر پٹن پہنچے۔ اس موقعہ پر با ت چیت کرنے کے بعد عبدالرشید شاہین اور مبارک گل ڈی سی آفس بارہمولہ پہنچے اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔