اننت ناگ/ / اننت ناگ نشست سے لوک سبھا الیکشن کیلئے بی جے پی اُمیدوار سابق ایم ایل سی صوفی یوسف نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ سابق ایم ایل سی کے ہمراہ سابق وزیر چندر پرکاش کنگا کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے صوفی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں جنوبی کشمیر کے مصیبت زدہ لوگوں کی آواز بنیں گے ۔ اننت ناگ لوک سبھا نشست پر اب تک ایک آزاد اور بی جے پی امیدواروںنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں ۔