اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سیر ہمدان علاقے میں بدھ کی صبح ایک نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
نیوز ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او)نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان کی لاش آج صبح مقامی لوگوں نے دیکھی اور پولیس کی ایک ٹیم نے اسے برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت باسط احمد ڈار ولد عبدالحمید ڈار کے طور پر رامپورہ متن سے ہوئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نوجوان کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور اس لیے انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔