Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

اننت ناگ میں ہتھیار چھیننے کی کوشش | کولگام میں گرینیڈ دھماکہ

Last updated: April 27, 2022 12:00 am
Share
5 Min Read
SHARE

خالد جاوید+عارف بلوچ +فیاض بخاری
 کولگام +اننت ناگ+بارہمولہ// کولگام میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فورسز پر گرینیڈ پھینکا جبکہ اننت ناگ میں مشتبہ افراد کی طرف سے ہتھیار چھیننے کی ناکام کوشش کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ سہ پہر قریب ساڑھے 4بجے برازلو کولگام پل کے نزدیک 18بٹالین سی آر پی ایف کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی غرض سے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور تلاشیاں لیں۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ادھر منگل کو جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ٹائون کے ریشی بازار علاقے میں نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف کے ایک سپاہی کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال کر اس کی رائفل چھیننے کی کوشش کی، جو ریشی بازار میں ایک کشمیری پنڈت کے مکان کے گیٹ پر تعینات تھا۔تاہم، وہ ہتھیار چھیننے میں ناکام رہے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ بعد میں علاقے کو گھیرے میںلے لیا گیا اور تلاشیاں لی گئیں۔دریں اثناء کولگام پولیس نے کولہ پورہ میں ایک پنچ کے حالیہ قتل میں ملوث  ملی ٹینٹوںکے ایک گروہ کا پرد ہ فاش کیا اور انکے 3ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ان سے مجرمانہ مواد بھی برآمد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق 2مارچ کو ملی ٹینٹوںنے محمد یعقوب ڈار نامی ایک پنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس سلسلے میں، پولیس اسٹیشن کولگام میںایف آئی آر نمبر 27/2022 کے ساتھ کیس درج کیا گیا اور ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کی گئی۔تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ کالعدم حزب المجاہدین کے ایک سرگرم ملی ٹینٹ فاروق احمد بٹ ولد عبدالغنی بٹ ساکن چک دیسند یاری پورہ کو پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ ہینڈلرز سے ہدایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ کولگام کے پنچایتی ممبران کو نشانہ بنائیں۔۔ ان کی ہدایت پر، اس نے ٹارگٹ کی نشاندہی کی اور اس کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹ راجہ ندیم راتھر ساکن اشموجی کو اپنے ساتھیوں کے تعاون سے دہشت گردی کی کارروائی کو انجام دینے کی ہدایت دی۔پولیس نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد، کولگام پولیس نے اس جرم میں ملوث ملی ٹینٹوں کے 3معاونین ناصر احمد وانی ولد بشیر احمد ساکن سرندو،عادل منظور راتھر ولد منظور احمد راتھر ساکن اشموجی اورماجد احمد راتھر ولد غلام محمد ساکن  ملہ پورہ میر بازار کو گرفتار کیا اور اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا۔پولیس کے مطابق ادریس احمد ڈارولد ولی محمد ڈار ساکن کولپورہ، کولگام بھی اس جرم کا حصہ تھا  جواب بھی فرار ہے اور پولیس ریکارڈ کے مطابق دہشت گرد صفوں میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ گروہ کا تعلق پہلے سے پکڑے گئے حزب کے نیٹ ورک سے ہے جو 11مارچ کو سرپنچ شبیر احمد میرولد محمد عبداللہ میرساکن اوڈورہ کولگام کے قتل میں ملوث ہے۔کیس کی تفتیش جاری ہے اور تفتیش کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں بھی متوقع ہیں۔ ادھرسیکورٹی فورسز نے پٹن علاقے میں 2ملی ٹینٹوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ منگل کی صبح ہانجی ویرا بالا پٹن میں دو سے تین نامعلوم ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد تقریباً 5بجکر 30منٹ کے قریب پولیس،  29آر آر اور 2  بٹالین ایس ایس بی کی ایک مشترکہ ٹیم نے سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ناکے لگا دئے۔ اس دوران پٹن علاقے میں ایک تیز رفتار تویرا گاڑی کو مشکوک حالت میں آتے ہوئے دیکھا گیا۔ گاڑی کو جب ایک ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی گاڑی سے نیچے اتر کر ایک میوہ باغ کی طرف بھاگ گئے۔ سیکورٹی فورسز ان کا تعاقب کرکے ان کو دھر لینے میں کامیاب ہوئے ۔ گرفتار ہونے والوں میں27سالہ عاقب محمد میر ولد محمد رمضان میر ساکن بٹہ پورہ سوپور اور25سالہ دانش احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن چھانہ کھن سوپورشامل ہیں۔انکی تحویل سے2چائنیز پستول،2پستول میگزین، پستول کی 10گولیاں اور 2چائنیز گرینیڈ شامل ہیں۔انکے خلاف پولیس سٹیشن پٹن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ میں چھت سے گر کر بزرگ خاتون لقمہ اجل
تازہ ترین
پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
تازہ ترین
ٹھٹھارکہ گول میں 22سالہ نوجوان کی پرُاسرار حالت میں نعش برآمد
تازہ ترین
امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?