عارف بلوچ
اننت ناگ//جنگجوؤں نے پیر کی شام جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پادشاہی باغ علاقے میں ایک پولیس پارٹی پر گرینیڈ پھینکا۔تاہم اس واقعہ میں کسی کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے حملے کے بعد کچھ راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ دستی بم پولیس پارٹی سے کچھ فاصلے پر پھٹا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں پولیس، سی آر پی ایف اور3آر آرنے علاقے کو گھیرے میں لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی۔