عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اننت ناگ میں 4 روز قبل سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والے بانڈی پورہ کا ایک پولیس اہلکار جمعہ کی صبح زندگی کی جنگ ہارگیا۔ پولیس اہلکار، نثار احمد میرساکنہ بانڈی پورہ ،9 اکتوبر کو ڈیوٹی پر تھا جب اسے ایک موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی۔ یہ واقعہ اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں پیش آیا، اور45سالہ نثاراحمد میر کو شدید چوٹیں آئیں۔حادثے کے فوراً بعد نثار احمدمیر کو تشویشناک حالت میں SKIMSصورہ لے جایا گیا،جہاں وہ چار روز تک زیرعلاج رہنے کے بعدبالآخرجمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔