اننت ناگ//اننت ناگ میں آنگن واڈی ورکروں اور ہیلپروں نے دھر نا دیکر زور دار احتجاج کیا ۔احتجاجی ورکروں اور ہیلپروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے آفس کے سامنے احتجاج کیا اورکھنہ بل لالچوک سڑک پر دھر نا دیکر حکومت مخالف نعرے بلند کئے ۔احتجاج کے دوران اس روٹ پر گاڑیوں کی آمدروفت کچھ دیر کے لئے ٹھپ ہوگئی ۔احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ کئی ہفتوں سے مانگ کررہے ہیں کہ اُن کے مطالبات پورے کئے جایئں۔اُنہوں نے مقامی افسران پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں احتجاج ختم کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ تحصیلدار عابد رشید کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔