اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کے پی روڈ پر پولیس نے لشکرِ طیبہ کے ایک سرگرم جنگجو کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر کے پی روڈ پر اے ایل نور مسجد کے قریب چھاپہ مار کر ٹی آر ایف کے ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کیا۔
افسر نے مزید بتایا کہ گرفتار جنگجو کی شناخت فیروز احمد زرگر (34) عرف کامران ولد غلام محی الدین ساکنہ گرتابل قائمہ ضلع کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس کا بڑا بھائی ماجد زرگر لشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر تھا جو 2017 میں اروانی میں مارا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔