سرینگر/ پولیس کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں جنگجوئوں نے ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ اہلکار،منظور بیگ ساکنہ سڈورا اننت ناگ ، پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق اگر چہ زخمی منظور کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ کیسے اور کن حالات میں رونما ہوا؟ اس سلسلے میں جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔