سرینگر// منشیات مخالف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ میں تین افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا۔بجبہاڑہ تھانہ کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ سمیر احمد ڈار عرف جان ڈار ساکن گنڈ بابا خلیل نائن اور محمد اشرف صوفی ساکن کندرپورہ گوری منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور اپنے رہائشی مکانات میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ذخیرہ جمع کر چکے ہیں۔ بجبہاڑہ تھانہ نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ ان دونوں کے رہائشی مکانات پر چھاپے مارے اور تلاشی شروع کی۔ دوران تلاشی انہوں نے رہائشی مکانوں سے بالترتیب 11کلو گرام چرس اور62.5 کلو گرام پھکی برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے ساتھ ایک اورشہری محمد یونس صوفی ساکن کندر پورہ گوری کو گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں بجبہاڑہ تھانہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔سی این آئی