یو این آئی
سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ کے آتشزدگی متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بھیانک واقع سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے فوری امداد اور بحالی کے اقدام جاری ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔وزیر اعلیٰ نے اس واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو اپنے دفتر کے’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا’اننت ناگ میں خوفناک آگ نے کئی مکانوں کو خاکستر کر دیا جس سے کئی کنبے بے گھر ہو گئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے فوری امداد اور بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔اس دوران کابینہ وزیر سکینہ ایتو نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیااور انہیں حکومت کی مکمل مدد کا یقین دلایا۔سکینہ ایتو نے کہا’’ ہمیں خود وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھیجا ہے اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی‘‘۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک ٹھوس ریلیف پلان تیار کرنے کیلئے میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ سکینہ ایتو کے ساتھ الطاف کلو اور مجید لارمی بھی تھے۔