سرینگر //سٹیٹ انفارمیشن کمیشن نے سکول ایجوکیشن محکمہ کے افسروں کے ساتھ جموں و کشمیر حق اطلاعات ایکٹ 2009 کے سلسلے میں راونڈ ٹیبل کا انتظام کیا۔ راونڈ ٹیبل کی صدارت چیف انفارمیشن کمیشن خورشید احمد گنائی نے کی۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر جی این ایتو ، چیف ایجوکیشن افسران اور ڈائیٹس کے پرنسپلوں نے راونڈ ٹیبل میںحصہ لیا۔ سی آئی سی نے جموں وکشمیر حق اطلاعات ایکٹ کے خدو خال کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دی۔ انہوں نے شرکاء کو مطلع کیا کہ پبلک انفارمیشن افسروں ، فسٹ اپپلیٹ اتھارٹیز ( ایف اے ایز ) اور عوامی اتھارٹی کی طرف سے آر ٹی آئی درخواستیںپیش کرنے میں کونسی غلطیاں سرزد ہوتی تھیں۔جموں وکشمیر حق اطلاعات ایکٹ کے دیگر پیش بینوں میں سیکشن 4،8اور 11 پر بھر پور غور و خوض ہوا ۔ سی آئی سی نے سیکشن 4 کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایس آئی سی نے سیکشن 4 کے تحت تعمیل کے لئے آخری تاریخ 30؍ ستمبر 2017ء تک بڑھائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی آئی کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اس سلسلے میں سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے صاف ہدایات جاری کئے ہیں۔ناظم تعلیم کشمیر نے سی آئی سی کا راونڈ ٹیبل کا انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیااور اُمید ظاہر کی سی آئی سی کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط سکولی تعلیم محکمہ کی آر ٹی آئی یونٹوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں کار آمد ثابت ہوں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اُن کا محکمہ ضلع سطح پر راونڈ ٹیبل کا انعقاد کر کے ایس آئی سی کے وسائلی فرد( ریسورس پرسن) کو سکولی تعلیم کے محکمہ کے افسروں کی تربیت کے لئے دعوت دے گا۔