اسلام آباد//سابق بھارتی آئیکون کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق کو ایشیا کا عظم مڈل آرڈر بلے باز قرار دے دیا۔بھارتی یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سہواگ نے انضمام الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انزی بہت بہترین تھے ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں مانتا ہوں کہ انضمام ایشیا کے سب سے بڑے مڈل آرڈر بلے باز تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈولکر کی لیگ اب بلے بازوں کے زمرے سے باہر ہے وہ سب سے اوپر ہیں لیکن ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا کے تمام بلے بازوں میں، انضمام سے بہتر بلے باز نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ 2003 یا 2004 میں جب ٹیمیں کو 10 اوورز میں 80 رنز بنانے ہوتے تو گھبرا جاتی تھیں ۔