سرینگر//انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی زکورہ کیمپس یونیورسٹی آف کشمیر میں کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا جس میں مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والی 14ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈین کالج آف انجینئرنگ پروفیسر سعید مظفر اندرابی نے کی جبکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد آرگنائزنگ کمیٹی جس کی سربراہی ڈایریکٹر IOTزکورہ کیمپس ، پروفیسر جی ایم بٹ کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹر بشارت علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میکنیکل 4واں سمیسٹر اور میکنکل دوسرے سمیسٹر کے درمیان کھیلا گیا اور بعد میں اس میچ کو میکنکل چوتھے سمیسٹر نے جیت لیا۔