سرینگر//سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے ملکی انسانی حقوق کمیشن میں فوج کی جانب سے ایک مقامی نوجوان کو جیپ سے باندھ کر انسانی ڈحال بنائے جانے کے واقعے کیخلاف شکایت درج کی ہے تاہم ابھی تک اس شکایت پر کارروائی شروع نہیں کی جاسکی ہے ۔ اس شکایت کے جواب میں ڈاکٹر ایس ۔این ۔موہنتی آئی اے ایس ، سیکریٹری نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے مجھے فون کر کے بتایا کہ اس تازہ شکایت کو کیس نمبر 66/9/2/2017 کے ساتھ ملا دیا گیا ہے اور کمیشن کی آئندہ کاروائی کو ویب سائٹ www.nhrc.nic.in پر ملاحظہ کرنا چاہئے تو اُس کے جواب میں ، میں نے ایک خط بھیجا جس میں ،میں نے کہا کہ جنرل راوت کے فیصلہ سنانے کے بعد اب کمیشن کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔ اُس نے پھر سے کہا کہ میری شکایت ریکارڈ میں درج ہو گئی ہے۔