سرینگر//بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 33 ویں برسی پرپردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔سرینگر میں اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب کانگریس ہیڈ کواٹر واقع مو لانا آزاد روڑ پر منعقد ہوئی ۔اس موقع پرریاستی صدر غلام احمد میرنے اندرا گاندھی کی 33 ویں برسی پر انہیںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملکی کی تعمیر وترقی میں نمایاں اور نا قابل َ فرا موش کر دار ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ اندرا گاندھی کا کسی مذہب ، خطہ یا ذات سے کوئی تعلق نہیں تھا، اسلئے آج بھی سماج کے تمام فرقوں کی جانب سے ان سے سچی محبت کی جاتی ہے۔ میر نے کہا کہ اندرا گاندھی نے عوام کو متحرک کیا اور ایسے اقدامات کئے کہ ہندوستان ترقی راہ پر گامزن ہو کر تیزی سے ترقی کرنے لگا۔انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے غریبوں کی مدد کیلئے کئی اسکیموں پر عمل کیا جبکہ ایسے قائدین کے حق میں زبان سے ستائش ہی نکلتی ہے۔اس موقع پر پیزاداہ محمد سعید ،تاج محی الدین کے علاوہ حاجی عبد الرشید ،غلام نبی مونگا ،عثمان مجید ،گلزار احمد وانی ،محمد مظفر پرے ،محمد انور بٹ اور دیگر لیڈران نے بھی خطاب کرتے ہوئے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔