جموں//ادبی تنظیم انجمنِ فروغ اردوجموں کی طرف سے جموں کے شیرکشمیر بھون میں ایک مشاعرے کااہتمام کیاگیا۔پروگرام میں سب سے پہلے سکولی بچوں نے سب سے پہلے نعت ،گایتری منتر ، اور گربانی اور مسیحی دعا پیش کیں پھر کشمیری، پنچابی، ڈوگری، گوجری، اور اردو زبان میں گیت پیش کیے۔اسکے بعد پروفیسر محمد ریاض احمد صدر شعبہ اردو جموں یونیورسٹی نے دیگر شعراء اور ادباء کے ہمراہ بچوں میں اردو ،کشمیری ، ڈوگری اور ہندی کی کتابیں بانٹیں تاکہ بچوں کو دیگر زبانوں کے ساتھ مادری زبان لکھنا پڑھنا بھی سیکھ سکیں اس کے بعد فوزیہ نسیم مغل جوکہ انجمن فروغ اردوجموں کی صدر بھی ہے ،ادبی تنظیم کامکمل تعارف دیااور اپنا مقالہ جموں کشمیر میں اردو کی تاریخ پڑھا۔ اردو زبان گلستان نیوزمیڈیا کے لیٹریری کارڑ نیٹرمجیدمسرور نے مہمانوں کااستقبال کیا۔۔معروف شاعرونقاد جناب علی شیداء نے مشاعرے کی صدارت کی۔۔مشاعرے میں وجے ولی ،میرافروز افروز،غلام نبی شاہین،حمید اللہ ماہر،ہلال کشمیری،ڈاکٹرکلدیپ سنگھ بادل،امین بانہالی،سرور چوہان،خورشید کاظمی،نسیم اختر،اشوک کمار پارس،کْسم دھر شادرا،عشاق کشتواڑی،مجیدمسرور،ظاہر بانہالی،فوزیہ نسیم مغل ضیاء اورعلی شیداء نے اپنااپناکلام سْنایا۔مشاعرے کی نظامت مجیدمسرور نے انجام دی۔