عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کی جانب سے ’انٹرفیتھ۔پیس بلڈنگ فائونڈیشن آف انٹرفیتھ ڈائیلاگ‘ کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ اس اہم تقریب میں وادی اور بیرون وادی سے متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی اور انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کی اہمیت اور اس کے امن و ہم آہنگی کے فروغ میں کردار کی بھرپور سراہنا کی۔مہمانانِ نے اس کتاب کو بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا، جس میں مختلف مذاہب کے درمیان گفت و شنید اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ شعبہ نہ صرف مذہبی بلکہ سماجی سطح پر بھی بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے بلکہ دیگر شعبوں میں بھی اس کی کارکردگی نمایا ںہے۔ مہمانان نے کتاب کے ایڈیٹر آغا منتظر مہدی اور خیر النسا آغا کی تشویش کی۔تقریب میں میر واعظ مولانا محمد عمر فاروق(صدرمتحدہ مجلس علماء)، آغا سید حسن (بانی شعبہ بین المذاہب و صدر انجمن شرعی شیعیان )، سوامی ہری پرساد (چیئرمین وشو موہن فاؤنڈیشن، چنئی)، اوردیگرنے شرکت کی۔