بھدرواہ //حزب کے کمانڈر سبزار احمد کے قتل اور وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اور مرکزی و ریاستی مخلوط سرکار کی جانب سے مبینہ وحشیانہ کاروائیوںکے خلاف انجمن ء اسلامیہ بھدرواہ نے جمعہ کے روز مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔انجمن ء اسلامیہ کے صدر پرویز احمد شیخ نے محبوبہ سرکار کو آر ایس ایس ایجنڈا پر عمل پیرا ہونے کا مبینہ الزام لگایا ہے،جسکی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں اور ہر روز بے گناہ کشمیری ہلاک کئے جا رہے ہیں۔انجمن نے مرکزی و ریاستی سرکار کو غیر ذمہ وارانہ اور اُکسانے والے بیانات جاری کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے جس سے کشمیر میں حالات روز بروز کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔انجمن نے جمعہ کے روز کشمیریوںکے ساتھ یکجہتی دکھانے کے لئے بند کی کال دی ہے۔اُنہوں نے بھدرواہ کے عوام سے پُر امُن ہڑتال کرکے اپناغُصہ دکھانے کی اپیل کی ہے۔ اُنہوں نے وادی کشمیر میں مبینہ بے گناہوں کی ہلاکتوں پر سرکار کی مذمت کی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ وادی چناب کا عوام نہایت ہی صبر و تحمُل کا مُظاہرہ کر رہا ہے لیک پی ڈی پی اور بی جے پی کے بعض لیڈران غلط بیان جا ری کرے وادی چناب اور پیر پنچال کا پُر امن ماحول تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔