بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر انتظامی سروس افسران سے کہا ہے کہ وہ مالی سال2022-23 کیلئے آن لائن سالانہ کارکردگی رپورٹ(اے پی آر) مرتب کریں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارکردگی جائزہ رپورٹ ریکارڈنگ آن لائن ونڈو(سپیرو) پورٹل پر جموں کشمیر انتظامی سروس افسران28مارچ سے قبل آن لائن سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کریں تاکہ خالی ’ائے پی آر‘ کو تیار کرکے ان کے کھاتوں میں ڈالا جائے۔ کشمیر انتظامی سروس افسران کو ان کے بیچ،سی پی آئی ایس نمبر،احاطے کے دوران انکا عہدہ،تاریخ پیدائش،گریڈ، موجودہ گریڈ میں شامل ہونے کی تاریخ،رواں مالی سال کے دوران رخصتی پر رہنے کی تاریخ اور عرصہ اور دیگر تفاصیل شامل ہیں۔