بلال فرقانی
سرینگر// مرکزی حکومت طرف سے جموں و کشمیر میں ’’انتظامی اصلاحات کے ذریعے شہریوں اور حکومت کی قربت‘‘کے موضوع پرمنعقدہونے والی2 روزہ علاقائی کانفرنس کیلئے انتظامیہ نے35لیزان افسراں کو تعینات کیا ہے۔16اور17مئی کو جھیل ڈل کے کنارے پر واقع’’ایس کے آئی سی سی‘ میںمنعقد ہونے والی اس کانفرنس کیلئے محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری سید یاسر فاروق، محکمہ صنعت و حرفت کے کے ڈپٹی سیکریٹری عادل فرید،محکمہ جنگلات و ماحولیات کے کے ڈپٹی سیکریٹری سہیل الاسلام، ڈپٹی ضلع الیکشن افسر گاندربل عابد اقبال ملک، محکمہ تعلیم کے کے ڈپٹی سیکریٹری معصود احمد وانی، محکمہ صحت و طبی تعلیم کے کے ڈپٹی سیکریٹری ہلال احمد بٹ، ضلع منرل افسر بارہمولہ پیر زاہد احمد اور محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے ڈپٹی سیکریٹری اعجاز احمد شگن کو لیزان افسراں کے طور پر تعینات کیا ہے۔ علاقائی کانفرنس میں تعینات ہونے والے دیگر لیزان افسراں میں محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری محمد امین شاہ، محکمہ فروغ ہنر کے انڈر سیکریٹری نوید حسین بدرو،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری جاوید احمد ملک، محکمہ قبائلی امور کے انڈر سیکریٹری طاہرہ تبسم، محکمہ داخلہ کے عبدارشید رینہ،محکمہ تعلیم کے انڈر سیکریٹری محمد اقبال میر، جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے انڈر سیکریٹری کاشف الطاف بٹ، محکمہ عمومی انتظامی کے انڈر سیکریٹری شکیب ارسلان، محکمہ زرعی پیدوار کے انڈر سیکریٹری میر تجمل، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے انڈر سیکریٹری فاطمہ،محکمہ داخلہ کے انڈر سیکریٹری شوکت احمد بٹ، محکمہ بجلی کے انڈر سیکریٹری امتیاز احمد لون، محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے انڈر سیکریٹری محمد ایوب ڈار اور محکمہ مال کے انڈر سیکریٹری مشتاق احمد بٹ شامل ہیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق لیزان افسراں کی اس فہرست میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری محمد اقبال لون، محکمہ ائے آر آئی ٹرینگس کے انڈر سیکریٹری شبیر احمد بابا، محکمہ ترقی و منصوبہ بندی اور نظارت کے انڈر سیکریٹری غلام رسول میر،محکمہ تواضع و مہمان نوازی کے انڈر سیکریٹری منظور احمد جان، محکمہ سیاحت کے انڈر سیکریٹری ارشد حسین بٹ،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انڈر سیکریٹری ناصر بلال شاہ، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے انڈر سیکریٹری فیاض احمد قریشی، محکمہ فروغ ہنر کے انڈر سیکریٹری فیاض احمد بٹ، محکمہ بجلی کے چیف انجینئر کے دفتر میں انتظامی افسر بشیر احمد بٹ،ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹکس(شماریات) میں انتظامی افسر منیر احمد خان اور محکمہ صنعت و حرفت کے ڈائریکٹوریٹ میں انتظامی افسر سید محمد شا ہ بھی شامل ہیں۔ آرڈر میں ان افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں13مئی کو ڈائریکٹر جنرل انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ میں رپورٹ کریں۔