نیوز ڈیسک
سر ینگر// ڈائریکٹر جنرل اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ پبلک ایڈ منسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ) سوربھ بھگت نے اِس ماہ کی16 تاریخ سے منعقد ہونے والی ’’ اِنتظامی اِصلاحات سے شہریوں او رحکومت کو قریب لانے‘‘کے موضوع پر ہونے والی ریجنل کانفرنس کے اِنتظامات کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں جی اے ڈی ، اِنفارمیشن ، آئی ٹی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ، موٹر گیراج ، فلوری کلچر ، مہمان نوازی و خاطر تواضع ، سیاحت او راِقتصادیات اور شماریات محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ قریبی رابطہ کاری کے ساتھ کام کریں اور امپارڈ کے متعلقہ کوارڈی نیٹنگ اَفسران کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ تقریب کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے ۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ہر محکمہ کو آج سے ہی اَپنے ڈیلیور ایبلز پر کام کرنا چاہیے ۔ اُنہوں نے اَفسران سے تاکید کی کہ وہ پہلے سے اچھی طرح سے منصوبہ بندی کریں اور مقررہ تاریخ کے اندر تمام اِنتظامات کو اَپنے اِختتام پر مکمل کریں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 2 روزہ کانفرنس میں حکومت کی جانب سے گذشتہ چند برسوں کے دوران کی گئی اِنتظامی اِصلاحات کو اُجاگر کیا جائے گا۔ یہ طے پایا کہ یہ کانفرنس نوجوان اَفسران کو اِنتظامیہ کو عوام کی دہلیز پر لانے کے لئے کی جانے والی اِصلاحات اور اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اِس کانفرنس کے دوران پی ایم ایوارڈ یافتہ اَفسران کی طرف سے کی گئی اِختراعی اِصلاحات کو دوسروں کے لئے نقل کرنے کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ کانفرنس میں لوگوں اور حکومتی اہلکاروں کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لئے دیگر اِقدامات پر بھی بات کی جائے گی ۔اِس کانفرنس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کے اِفتتاحی دِن وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ ،مرکزی سیکرٹری محکمہ اِنتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات ( ڈی اے آر پی جی ) وی سر ی نواس اور دیگر مرکزی اَفسران ان دو دِنوں کے دوران کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں ۔ اِس کانفرنس میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور دیگر اَفسران کے زائد اَز 200 سے زیادہ مندوبین بھی شرکت کرنے والے ہیں۔اِس کانفرنس کا اہتمام مرکزی ڈی اے آر پی جی اور جموںوکشمیر امپارڈ نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس کا موضوع ’’ اِنتظامی اِصلاحات سے شہریوں اور حکومت کو قریب لانا‘‘ ہے ۔ اِس کانفرنس کے دوران ’’ جے اینڈ کے میں اختراعات ‘‘ پر ایک خصوصی سیشن بھی پیش کیا جا رہا ہے۔یہ بات سامنے آئی کہ کانفرنس کے دوران اِس کانفرنس کے ساتھ ساتھ بنیادی محکموں کی جانب سے بہترین طریقوں پر نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ اِس موقعہ پر مرکزی حکومت کے کئی اَفسران اور جموںوکشمیر یوٹی سے تعلق رکھنے والے اَفسران پرزنٹیشن دینے والے ہیں۔