کشتواڑ//عوام کو اپوزیشن پارٹیوں کے بہکاوے میں نہ آنے کی صلاح دیتے ہوئے پی ڈی پی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط سرکار کی جانب سے شروع کئے گئے انتظامی و مالی اصلاحات سے ریاست میں خوشحالی، ترقی کا دور شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار نے گُذشتہ دو سال کے دوران ریاست کی ترقی میں نئی روح پھونک دی ہے، جسکے نتائج اب سامنے آنے لگے ہیں، جسکی وجہ سے سرکار عوام دوستانہ اقدام کرنے کے قابل بن گئی ہے۔وہ پیر کے روز ضلع کے تریگام میں پارٹی کارکنوں سے آنے والے پنچایتیا نتخباات کے پس منظر میں خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے متعدد دیہات کا دورہ کیا اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انکے ہمراہ اشتیاق حُسین وازا، ارشد حُسین گیری،جگدیش راج، واصل ڈول وال، محمد منور گیری، جعفر حُسین گنائی، سجاد احمد، جگدیش راج ،دیوان چند، جودھ رام ، گوری لعل، عبدالمجید ،محمد حُسین و دیگران بھی تھے۔اپنے خطاب میں ایم ایل سی نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی سرکار نے قلیل مدت کے دوران عوامی بہبود کے اتنے اقدام کئے ہیں،جس سے ریاست کی اقتصادی حلات میں سدھار ہوگا۔انہوں ے کہا کہ سرکار نے ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرتے ہوئے ملازموں کے تمام جائز مطالبات حل کئے۔ڈیلی وئیجروں کو باقاعدہ بنانا ، بی پی ایل کنبوں کو انشورنس ، کنسٹریکشن ورکروں کی بھلائی کے سکیم ، تاجروں ، کاروباریوںکے لئے اقدام ، پی ایس یوز اور ٹرانسپورٹروںکی بھلائی کے اقدام موجودہ سرکار نے کئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر خزانہ حسیب درابوکو یہ اقدام اُٹھانے پر سراہنا کی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی مقبولیت سے اپوزیشن جماعتوں میں بوکھلاہٹ آئی ہے اور کہا کہ عوام اب سمجھنے لگی ہے کہ کونسی پارٹی لوگوں کا بھلا کرسکتی ہے۔