سرینگر//حکومت نے بدھ کو جموں کشمیر انتظامی سروس کے 4 افسران کا تبادلہ کیا اور ایک آفیسر کو عہدے کا اضافی چارج سونپا۔حکومت کی جانب سے آرڈر کے مطابق انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کے دفتر میں پرائیوٹ سیکریٹری اعجاز احمد شگون کو تبدیل کرکے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ ایک اور علیحد ہ حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر امیت شرما کو تبدیل کرکے محکمہ اے آر آئی ٹرینگسمیں سیکریٹری تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق31مارچ2022کو امیت شرما، عبدالمجید بٹ کی سبکدوشی کے بعد اس کا چارج سنبھالیں گے۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سیکریٹری پریرنا پوری کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج دیا گیا۔ایک اور حکم نامہ کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر اجیت سنگھ کو بنی بسوہلی،ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا جبکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کا انتظار کر رہے جموں کشمیر انتظامی سروس افسر راجیش لکھن کو بلوار ڈگان ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا۔ راجیش لکھن31مارچ2022 کے بعد چارج سنبھالیں گے۔