انتظامیہ میں تبادلے 5سینئر افسران کی نئی تقریاں

سرینگر// انتظامیہ میں دوسرے روز بھی تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ریلیف و باز آبادی کمشنر(مہاجرین) تیج کرشن بھٹ کو تبدیل کرکے محکمہ زرعی پیدوار و بہبود کاشتکار میں سپیشل سیکریٹری کے بطور تعینات کیا گیا ہے۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکریٹری اشوک کمار پنڈتا کو تبدیل کرکے ریلیف و باز آبادی کمشنر(مہاجرین)  تعینات کیا جا رہا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری ایک اور حکم نامے کے مطابق محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کے منتظر حارث احمد ہنڈو کو محکمہ جل شکتی میں سپیشل سیکریٹری کے بطور تعینات کیا جا رہا ہے۔ کمشنر سیکریٹری‘جے اے ڈی‘ کی جانب سے جمعہ کو ایک اور علیحدہ حکم نامہ میں محکمہ دیہی ترقی کے سٹیٹ پرایکریٹمنٹ سپلائز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر و منیجنگ ڈائریکٹر راکیش شرما کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی جموں کشمیر سیمنٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا ہے۔کمشنر سیکریٹری عمومی انتظامی منوج ویودیدی کی جانب سے ایک اور حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر سماجی بہبود محکمہ جموں سمتا سیٹھی کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر سمال سکیل انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن(سڈکو) تعینات کیا گیا ہے،جبکہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ مزید احکامات تک سیکاپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دیاگیا ہے۔ آرڈر کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سیکاپ اتل شرما، جن کے پاس سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر سیکریٹری و چیف ایگزیکٹو افسر،کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری بورڈ تعینات کرنے کے احکامات  صادر کئے گئے۔
 
 

۔176کے اے ایس افسران کو سلیکشن گریڈ میںترقیاں

بلال فرقانی
 
سرینگر// سرکار نے176کشمیر انتظامی افسراں(کے اے ایس) کو سلیکشن گریڈ جبکہ76افسراں کے سپیشل گریڈ زمرے میں منظوری دی ہے۔سرکار کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا  ہے کہ جموں و کشمیر انتظامی سروس کے نظر ثانی شدہ سنیارٹی لسٹ کے اجراء اور جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے سلیکشن گریڈ اور اسپیشل سکیل کے اجراء کی تاریخوں کے جائزے کے دوران ، جو وقتا فوقتا جاری کیے گئے ،ان افسراں کے حق میں اعلیٰ تنخواہ سکیل کی واگزاری کو منظوری دی جاتی ہے‘‘۔ سلیکشن گریڈ میں جن افسراں کو اعلیٰ تنخواہ سکیل میں شامل کیا گیا ہے ان میں حشمت علی، بشیر احمد ڈار، شکیل الرحمان راتھر، پردیپ کمار، راہل شرما، نریندر سنگھ بالی، اعجاز احمد بٹ، حشمت علی ایتو،ماجد خلیل احمد درابو،محمد اکبر وانی، رفعت آرا،شیخ ایواب، راجیش شرما، فاروق احمد شاہ، بابلا رکوال، انیل کول، شبنم شاہ کاملی ،رچنا شرما کے علاوہ محمد انیس(سبکدوش) خورشید احمد شاہ (سبکدوش)، امیت شرما، جی ایم برکبو(سبکدوش)، محمد علی خان(سبکدوش)، شیخ مظفر حسین(سبکدوش)، گلزار حسن(سبکدوش) اور راکیش گپتا (فوت) ، شمیم احمد(فوت)،کلیان سنگھ،اجیش کمارکے علاوہ تصدق جیلانی(فوت)شامل ہیں۔دیگر سبکدوش جے کے اے ایس افسراں میں سنیتا آنند،وی کے شرما، اوتار سنگھ چب، بلا احمد بٹ، نثار حسین وانی،روہت کھجوریہ، فیاض احمد بالا،جگدیو سنگھ منہاس، بشیر احمد خان،رام دتا چاڈک،اروند شرما،راجندر سنگھ،بکرم سنگھ جموال، جاوید اقبال بلوان، مشتاق احمد بیگ، ریاض احمد چودھری، ایس سی شرما، ٹسرنگ ڈولما، ایس سی شرما، تسونگ ڈولما،ٹسرنگ نربو،حسن خان،وائی پی سمن، بی اے مسعودی، سید شفیق الرحمان، محبوب الحسن بیگ، عبدالعزیز بٹ، چودھری راشد اعظم انقلابی، بشیر احمد نجار نثار احمد نقاش اور ریاض احمد شامل ہے۔ مزیدسبکدوش افسراں میں غلام رسول کمار، تنویر اقبال،منظور احمد صوفی،دارا سنگھ، شوکت حسین کاظمی، نذیر احمد بابا،عبدالحمید، شکیل احمد ٹینگ، نذیر احمد میر، پی کے کول، اروند کوتوال، محمد اشفاق شاہ، معراج الدین راتھر اورمہندر سنگھ شامل ہیں۔ جاری کردہ آرڈر کے مطابق دیگر حاضر سروس افسراں میں لینا پاڈھا،کسم بڈھیال، راجندر سنگھ تارا، وویک شرما،منیر الاسلام، شوکت اعجاز بٹ،محمد ہارون، نثار احمد وانی،جتندر سنگھ،سجاد حسین گنائی، انو ملہوترا، نیتو گپتا، پردھیمان کرشن بٹ، انورادھا رانی، طارق علی زرگر، بھونی رکوال،سمیتا سیٹھی،انورادھا گپتا،منظور احمد قادری،رومان قیصر، بشیر احمد خان، خالد جہانگیر، دیپیکا کماری شرما،محمود احمد شاہ، مظفر احمد پیر،اعجاز عبداللہ صراف،پون سنگھ راتھور،محمد رفیع، شہباز احمد مرزا، روبینہ کوثر، صورت سنگھ، سربا شرما، اندرجیت،ماتھورا معصوم، سیو کمار گپتا،راجیش کمار شون، محمد شفیق چک، مشتاق احمد،تیج کشن بھٹ، انگریز سنگھ رانا، عبدالحفیظ شاہ،عبدالاسلام میر، نذیر احمد خواجہ، شفقعت اقبال، اوم پرکاش، رامیش چندر،ثریا جبین، مشیر احمد،نواب الدین،سدھرشن کمار، نیورپا رائے،اشوک کمار، راکیش کمار سنگرال عبدالرشید وار، محمد شاہد سلیم ڈار،نسیم جاوید چودھری، ڈاکٹر غلام نبی ایتو، ارن کمار منہاس، طارق حسین گنائی، گلزار احمد ڈار،علی افسر خان، غلام رسول میر، ڈاکٹر روی سنکر شرما،،پنکج ملہوترا، ریاض احمد وانی، منظور احمد بت، فاروق احمد راتھر، اصغر حسین، منیشا سرین، کشور سنگھ چب،مسرت اسلام سہروردی،ڈاکٹر فردوس احمد گری،محمد یوسف میر، محمد یونس ملک،قاضی سرور،وکاس شرما،سبھاش چندر چیبر،اندو کنول،امام الدین، موسس کن زنگ،ریاض احمد صوفی، محمد اشرف بت، بشیر احمد وانی،نذیر احمد لون،رام سیوک، راج کمار کٹوچ،رفعت کوہلی،محمد نذیر شیخ محمد سلیم،چودھری محمد راشد،محمد ممتاز علی،پرتم لال عطری،ہرویندر کور،پرنیما متل اور شہناز بخاری شامل ہے۔