گاندربل// وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے میلہ کھیر بوانی کے تحت تولہ مولہ میں موجود مندر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلہ اور دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر مٹو نے صفائی کے لئے زیر تعمیر کام کورواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر اثرات مرتب نہ ہوں۔اس موقع پر انہوں نے شردھالوﺅں کے لئے رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر کو ہورہے انتظامات مکمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے پانی،بجلی،صحت و صفائی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔