اشرف چراغ
کپوارہ //اپنی پارٹی سربراہ سید الطاف بخاری نے سابق حکمرانو ں نے عوام کا استحصال کیا اور عوام کو 70سال سے دھوکہ دنے کا یوم حساب کا وقت آگیا ہے۔ ترہگام حلقہ انتخاب کیلئے پارٹی لیڈر ڈاکٹر نور الدین شاہ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اْنہیں اپنا بھر پور تعاون دیں تاکہ اس تاریخی اہمیت کے حامل علاقے کی شانِ رفتہ بحال کرنے میں اپنی پارٹی کو قوت حاصل ہو۔انہوں نے کہا، ’’ترہگام ہمیشہ سیاسی اور تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ رہا ہے۔ تاہم روایتی سیاسی جماعتوں اور اْن کے لیڈران نے ہمیشہ اس خطے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے تعمیر و ترقی سے محروم رکھا ۔اْن کا کہنا تھا کہ ’’سڑکوں کے نیٹ ورک اور صنعتی اداروں کے قیام سے اس خطے کو خوشحالی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے اور اس طرح سے یہاں روزگار کے وافر مواقعہ بھی فراہم ہوں گے۔ بخاری نے عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ1947میں جو فیصلہ کیا گیا سابق حکمران اس فیصلے پر قائم نہیں رہے بلکہ یہاں کے عوام کو ورغلا کر ایک بڑا دھوکہ دیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ اس فیصلے نے جمو ں و کشمیر کو تقسیم کیا، اتنا ہی نہیں بلکہ لوگو ں سے کہا گیا کہ اب رائے شماری کے ذریعے کشمیر کا حل نکالا جائے گا جبکہ کسی نے لوگو ں کو سیلف رول کہہ کے ان کا استحصال کیا ۔ بخاری نے کہا کہ سابق حکمرانو ں کی غلط پالسیو ں کی وجہ سے اب ہمارے بچو ں کو ملک کے کسی بھی حصے میں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے سیاست دانو ں نے جو غلطیا ں کیں ،ہیں اس کی سزا ہم آج بھگت رہے ہیں کیونکہ ہم پر کوئی بھروسہ ہی نہیں کرتا ۔انہو ں نے دلی سرکار سے کہا کہ کشمیر کے عوام اور لیڈوں کو ایک ہی نظر سے نہ دیکھے،یہا ں کے عوام نے کبھی بے وفائی نہیں کی بلکہ یہا ں کے لیڈر بے ایمان ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دلی سرکار سے کوئی نہیں لڑ سکتا کیونکہ ہمارے پاس کوئی وسائل نہیں ہیں بلکہ سب کچھ دلی سے آ تا ہے ۔ بخاری نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لئے چپ بیٹھے گے اور دلی سرکار کو ہمارے حقوق دینے ہی ہونگے کیونکہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ لوگ اپنا مقدر خود بنائیں کیونکہ بندوق نے یہاں صرف تباہی ہی مچا ئی ہے لیکن اب لوگ امن چاہتے ہیں کیونکہ امن میں ترقی ممکن ہے ۔انہو ں نے کہا ہم لوگو ں کے مسا ئل حل کرنے کے لئے ہیں اور اپنی پارٹی کا یہی منشور ہے کہ ہم خدمت خلق کریں ۔