سرینگر //امندیپ گروپ آف ہاسپٹلز نے منگلوار کو اسوقت ایک اور عزاز حاصل کیا جب گروپ کو سی این بی سی کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ تقریب میں سیکنڈری پیشنٹ کیئر کیلئے بہترین ایواڑ سے نوازا گیا ۔ اس سے قبل بھی مندیپ گروپ آف ہاسپٹلز کو مختلف انعامات سے نوازا گیا جن میں آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ ، سی این بی سی اور دیگر انعامات سے بھی نواز گیا ہے۔ امسال بہترین ٹیکنالوجی اور سستے داموں پر علاج فراہم کرنے کیلئے انعامات سے نوازا گیا جبکہ مقابلے میں پورے بھارت سے4ہزار سے زائد اسپتالوں نے مذکورہ زمرے میں حصہ لیا تھا۔ اس موقع پر سٹنڈارڈ اینڈ ہارویڈ ٹرینڈ فیزیشن اور سائیسٹس ڈاکٹر ڈینیل کرافٹ نے بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ تقریب میں چیئرمین میڈی بز فارمیسی ڈی جی شاہ، انڈین فارمیسوٹیکل ایلائنس کے سیکریٹری جنرل ائے ویدیش، جی ایس کے فارماسیوٹیکلز کے ڈاکٹر سدرشن بلال، چیرمین اینڈ میڈیکل دائریکٹر منی پال ہیلتھ انٹر پرائز بھی موجود تھے۔ تقریب میں سی ای او اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر امن دیپ کور اور امن دیپ گروپ آف ہاسپٹلز کے شہباز سنگھ ، امندیپ گروپ کے جنرل منیجر بھی موجود رہے۔ اس موقعے پر امندیپ سنگھ نے کہا ’’ ہم شعبہ صحت میں پچھلے 26سال سے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ ہم مریضوں کی دیکھ بال کیلئے بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اوتار سنگھ پنجاب کے پہلے سرجن ہیںجو روبوٹک سرجری کا استعمال کررہے ہیں ۔