واشنگٹن/عظمیٰ نیوز ڈیسک/امریکہ کی 30ریاستیں اس وقت برف باری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے ان علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ امریکہ کی زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے۔ کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں درجہ حرارت منفی 40ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کے موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے لیکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6سے 12انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔برفباری کے باعث سردی کی شدت میں پہلے ہی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سخت سردی اور برف باری کی وجہ سے 6 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کی صورتِ حال کا اعلان کیا گیا ہے۔