Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

امریکہ کا روس پر یوکرین سے ایک ماہ کی غیرمشروط جنگ بندی پر زور

Mir Ajaz
Last updated: March 13, 2025 7:58 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نیویارک //امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی پر ’غیر مشروط‘ طور پر رضامندی ظاہر کرے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک لڑائی روکنے کے لیے معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہے، اور امریکا نے اشارہ دیا ہے کہ اگر کریملن نے انکار کیا تو وہ ’سخت‘ جواب جاری کرے گا۔فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے جاری 3 سالہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا اور یوکرین کی مشترکہ تجویز جنگ بندی کی تلاش میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔خیال رہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا تھا اور اس کے بعد کیف کے ساتھ تمام فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی تھی۔منگل کے روز سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی کے بعد امریکا نے فوجی امداد، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سپلائی بحال کر دی تھی۔فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکرنو نے پیرس میں برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور پولینڈ کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے بعد کہا کہ تقریباً 15 ممالک نے یوکرین کے لیے ایک نئے سیکیورٹی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اپنے پہلے تبصرے میں کریملن نے کہا کہ وہ مزید معلومات کا انتظار کر رہا ہے، لیکن اس ماہ کے اوائل میں روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ عارضی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہے۔کیف میں زیلنسکی نے کہا کہ اگر ماسکو نے اس خیال کو قبول نہ کیا تو امریکا اس پر دباؤ ڈالے گا، میں سمجھتا ہوں کہ ہم مضبوط اقدامات پر بھروسہ کر سکتے ہیں، میں اب تک تفصیلات نہیں جانتا لیکن ہم پابندیوں اور یوکرین کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔یوکرین کے رہنما نے کہا کہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا روس جنگ بندی اور خاموشی چاہتا ہے یا وہ لوگوں کو قتل کرنا جاری رکھنا چاہتا ہے؟ لیکن انہوں نے کہا کہ جب روس کے ساتھ جنگ بندی کے خیال کی بات آتی ہے تو یوکرین کے لوگوں میں کوئی اعتماد نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی روسیوں پر بھروسہ نہیں کرتا۔یہ پیشکش یوکرین کے لیے میدان جنگ میں ایک مشکل لمحے میں آئی ہے۔ یہ ملک کے مشرق اور جنوب میں اپنی جگہ کھو رہا ہے، جہاں حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں تک کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ بندی پر راضی ہو جاتے ہیں تو بھی بات چیت میں بہت کچھ غیر یقینی ہے۔ یوکرین نے سلامتی کی ضمانت کے لیے زور دیا ہے لیکن ٹرمپ نے نیٹو کی رکنیت سے انکار کر دیا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مارکو روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز ماسکو کو ’مذاکرات اور طے پانے والی مفاہمت کے بارے میں آگاہ‘ کریں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل تجاویز قبول کرے ،نئی جنگ کیلئے تیار ہیں:حماس کمانڈر

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?