واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ گرین کارڈ درخواست دہندگان کے امیگریشن پر 60 دن کے لئے روک لگائے گا جبکہ عارضی ملازمین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت جاری رہے گی۔
ٹرمپ نے ٹوئٹر پراس اقدام کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد کہا کہ یہ طریقہ کورونا وائرس بحران کے دوران امریکی ملازمتوں کی حفاظت کرے گا۔ انہوں نے وائٹ ہاو¿س میں ایک پریس بریفنگ میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿اور روزگار کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا”میں امریکہ میں امیگریشن کوعارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کروں گا۔
سی این این کے مطابق ٹرمپ نے کہا”ہم بے روزگار امریکیوں کو پہلے کام دینے میں مدد کریں گے۔ انہیں بیرون ملک کام کرنے والے نئے تارکین وطن محنت کشوں کے ساتھ تبدیل کرنا غلط ہو گا“۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ حکم امریکہ میں مستقل رہائش کی اجازت مانگ رہے لوگوں پرلاگو ہوگا لیکن غیرمقیم زرعی محنت کشوں کو چھوٹ دی جائے گی۔