واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے شدید متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 3.10 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 17.7 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد310291 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد17176996 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی36052 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک18080 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کیلیفورنیا میں اب تک کورونا سے21967 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے24932 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے20305 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے میں15985 ، مشی گن میں11801 ، میساچوسیٹس میں11558 اور پنسلوانیا میں کورونا سے 13,329 افراد کی موت ہوئی ہے۔