یو این آئی
واشنگٹن//امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، امریکا کے شہر لاس اینجلس میں سینکڑوں مظاہرین نے غزہ کے ساتھ تعاون کا اظہار کرنے کے لئے شہر کے مرکزی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔مظاہرین نے تقریبا ایک گھنٹے تک شاہراہ پر انسانی زنجیر بنا کر دھرنا دیا، پولیس نے راستہ کھولنے کے لئے مظاہرے میں مداخلت کی اور 75 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں وزارت اعظمی دفتر کے قریب کئے گئے مظاہرے میں ہلاک ہونے والے بچوں کو یاد کیا گیا، مظاہرین نے ایک درخت کے نیچے کھلونے، کھانے پینے کی چیزیں اور بچوں کے جوتے رکھے۔