امریکا کی خلا میں جنگ لڑنے کی تیاریاں

واشنگٹن // امریکا اب خلا میں جنگ لڑنے کی تیاریاں کررہا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیس فورس کے لئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور  2020 تک قائم کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے خلائی فورس بنانے کی تیاری شروع کردی، امریکی نائب صدرمائیک پنس نے پینٹاگون کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کہ نئے میدان جنگ کے لئیتیاری کا وقت ا?گیا ہے، خلائی فورس سے امریکی مسلح افواج کی تاریخ میں عظیم باب کا اضافہ ہوگا۔مائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے امریکی خلائی فوج 2020 تک قائم کردی جائے گی خلا میں بالادستی ہمارا مقصد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خلا میں بھی ہم سب پر سبقت لے جائیں۔کانگریس آئندہ پانچ سال میں خلائی سیکورٹی سسٹم میں مزید آٹھ بلین کی سرمایہ کاری کرے گا۔خیال رہے خلائی فورس کے قیام کے لئے کانگریس کی منظوری ضروری ہے، کانگریس کے متعدد ارکان نے فورس پرآنے والے ممکنہ اخراجات پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے اسپیس فورس کیقیام کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ چین اور روس ہم سے پہلے خلا میں ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس بار خلا پر صرف جھنڈا یا قدموں کے نشان نہیں چھوڑیں گے بلکہ خلا پر قبضہ کریں گے، روس اور چین کو وہاں اپنے قدم جمانے نہیں دیں گے۔