جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کی جانب سے یہاں ہندو تہوار اکھشیہ ترتیہ کے موقعہ پرمنگل کے روز منعقدہ ایک تقریب پرشری امرنا تھ جی یاترا کیلئے بھنڈارا کلینڈر جاری کیا گیا۔ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ راجستھا ن کے مہا پربھو چیتنیہ پوری جی مہاراج اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پنچ راما نندی نروانی اکھاڑہ سدھ شری ہنومنا دھام مہنت نریندر داس جی مہاراج ،سوامی پھول کمار شاستری جی ،مہنت سیتا رام جی مہاراج، سبھاش شاستری او ربھوپیندر شاستری مہمان ذی وقار تھے۔تقریب کا آغاز و یدک منتر وں سے کیا گیا،بعد ازاں سوامی چیتنیہ پوری جی مہاراج نے مذہبی خطبہ دیا۔کلیندر جاری کرتے ہوئے چیتنیہ پوری جی مہاراج نے سمتی کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں کے لئے کھانا کا نتظام کرنے کی کاوشوں کی سراہنا کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پنچ راما نند ی نروانی اکھاڑہ کے مہنت نریندر داس جی مہاراج نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے بچوں میں سماج کے تئیں ذمہ واریوں کا احساس پیدا ہوتا ہے۔تمام سنتوں نے یاتریوں کے لئے کھانے کا انتظام کرنے پر سمتی کی ستائش کی۔سمتی کے قومی کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ ڈوگرہ کلچر کی فلاسفی کے تحت ’’اتھتیہ دیو بھوا‘‘ یعنی کہ مہمان بھگوان ہے اور سمتی کی ایسی کاوشیں سماج میں سوشل سروس کا جذبہ اوراتحاد پیدا کرنے میںکافی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شری امرناتھ یاترا بھنڈارا 30 جون 2019 سے شروع ہوگا اور یاتراکے اختتام تک جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ بھرت کے دنوں میں تین وقت کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں رمیش شرما ، اجے کمار، گوند کمار، راجیش ورما ، پرشوتم شرما وغیرہ بھی موجود تھے۔