جموں//رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سرینگر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جس دوران شاہراہ پر سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔ ادھر جموں میںبھی سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دو سال کے بعد بحال ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات سخت کئے جا رہے ہیں جس دوران جموں شہر میںچوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں شاہراہ پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے سنیچروار کی صبح 20 سیکورٹی گاڑیوں کے ایک قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جموں سے بانہال تک یاترا کی سیکورٹی کیلئے ایک ٹرائیل چلائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں، ادھم پور اور رام بن اضلاع کی طرف سے یاترا کیلئے کئے گئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جموں صوبہ کے سربراہ دو سینئر سول اور پولیس افسران نے ذاتی طور پر جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے ینگر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جس دوران شاہراہ پر سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔ ادھر جموں میںبھی سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ یاتریوں کی پہلی کھیپ بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے ایک دن پہلے یاترا کیلئے روانہ ہوگی اور جموں سرینگر شاہراہ سے گزر کر پہلگام اور بال تل میں اپنے متعلقہ بیس کیمپوں تک پہنچے گی۔حکام نے کہا کہ موسمی حالات کی وجہ سے ہائی وے کی بندش کی صورت میں ٹرانزٹ کیمپوں میں یاتریوںکی رہائش کو یقینی بنانے کیلئے ایک ہنگامی منصوبہ پہلے سے ہی تیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈ کے ملبے کو صاف کرکے ہائی وے کو جلد کھولنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
امرناتھ یاترا کے متعلق صوبہ میں جاری انتظامات
صوبائی کمشنر جموں اور اے ڈی جی پی نے جائزہ لیا
جموں//30جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر حکام نے ہفتہ کو یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے270 کلومیٹر طویل جموں،سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کی جائزہ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں کے ڈویڑنل کمشنر رمیش کمار اور پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے سنیچرکی صبح 20 سیکورٹی گاڑیوں کے ایک قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جموں سے بانہال تک یاترا کی سیکورٹی کیلئے ایک’آزمائشی سفر‘کیا۔عہدیداروں نے کہا کہ جموں، ادھم پور اور رام بن اضلاع کی طرف سے یاترا کیلئے کئے گئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جموں ڈویڑن کے 2 سینئرسیول اور پولیس حکام نے ذاتی طور پر جائزہ لیا۔یاتریوں کی پہلا قافلہ بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے ایک دن پہلے یعنی29جون کو یاترا کیلئے روانہ ہوگا اور یاتریوںکایہ پہلاقافلہ جموں سری نگر قومی شاہراہ سے گزر کر پہلگام اور بال تل میں اپنے متعلقہ بیس کیمپوں تک پہنچے گا۔حکام نے کہا کہ موسمی حالات کی وجہ سے ہائی وے کی بندش کی صورت میں ٹرانزٹ کیمپوں میں یاتریوں کی رہائش کو یقینی بنانے کے لئے ایک ہنگامی منصوبہ پہلے سے ہی تیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈ کے ملبے کو صاف کرکے جموں سری نگرقومی شاہراہ کو جلد کھولنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔